1۔ فلاحی جمہوری ریاست: پارٹی پاکستان کو ائینی قانونی اور جمہوری عمل کے ذریعے فلاحی جمہوری ریاست میں بدلنے کی جدوجہد کرے گی۔تعلیم صحت روزگار رہائش امن و امان اور تحفظ مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوں گے۔پارٹی ائین کے مطابق دیے گئے بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی سہولیات پر عمل درامد کروانے کی جدوجہد کرے گی۔

    2.عوامی حاکمیت:  پارٹی سرمائے اور موروثیت کی بنیاد پر قائم ارتکاز دولت اور اختیارات کو جڑ سے اکھاڑنے کی حتی الامکان کوشش کرے گی اور اس مقصد کیلئے ریاستی حکمرانی سماج کی نچلی ترین پرتوں یعنی یونین کونسلز میں منتقل کرنے کی کوشش کرے گی۔

    3.میرٹ: وطن عزیز پاکستان میں موجود تمام تفرقات مثلا مذہب رنگ نسل زبان علاقہ یا صنفیت سے ہٹ کر پاکستانی عوام کی قابلیت اور استطاعت کی بنیاد پر قومی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرنے کی جدوجہد کرے گی۔

    4.حقیقی جمہوری سیاسی جماعت: پارٹی کے اندر عوامی حاکمیت کے قانون کو نافذ کیا جائے گا تنظیم کو لیڈروںی بجائے مکمل طور پر سیاسی ورکروں کے ہاتھ میں رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے