اندھی طاقت کا نشہ

     اندھی طاقت کےنشے اور بدترین تکبر کا بیہودہ اظہار ۔اس سسٹم میں حکمرانی کی یہی شکل ہے یہی گڈ گورننس ہے یہی ایئن پہ عملدرآمد ہے یہی انصاف ہے۔کمزور جہاں غلطی کرتا نظر آۓ اسے کچل دو اور طاقتور جو بڑے سے بڑا بلنڈر کرے اس کے ساتھ مذاکرات کرو کچھ دینے دلانے کا معاملہ کرو اور بات ختم ۔

اسی لیے ہم کمیونسٹ ،ہم اشتراکیت کے داعی عوام کو یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ جس طبقے کا ذرائع پیداوار پہ ،دولت کے وسیلوں پہ قبضہ ہوگا اسی کے قبضے میں ریاستی اقتدار ہوگا اور پھر انھیں کی منشاء و مرضی کا نام قانون اور قانون کی حکمرانی ہوگا۔اگر نوے فیصد سے زیادہ لوگوں کو سماجی انصاف چاہیے ،معاشی مساوات چاہیے تو کمیونسٹوں کا ساتھ دینا پڑے گا۔اشتراکیت (سوشلزم)کو سمجھنا پڑے گا اور سوشلسٹ نظام قائم کرنا پڑے گا۔جس میں اقتدار اور ذرائع پیداوار کا کنٹرول محنت کش اکثریت کے اجتماع کے پاس ہو گا۔اور وہ عام آدمی کی فلاح و بہبود اور ان انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے استعمال ہو گا۔کیونکہ محنت کش طبقہ خود اختیار میں ہو گا۔جب تک اقتدار اور قوت محنت کش طبقے کے پاس نھیں ہوں گے محنت کشوں کے ساتھ یہ مظالم جاری رہیں گے۔

آؤ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجھد میں مزدور کسان پارٹی کا حصہ بنو ہمارا ساتھ دو ،محنت کش طبقے کا ساتھ دو ۔

کامریڈ عرفان علی لیبر سیکرٹری مزدور کسان پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے