ٹحریر: کامریڈ عرفان علی
ہشت نگر کے ساتھیوں کی کمٹ منٹ کو سرخ سلام!
مزدور کسان پارٹی ہشت نگر کے تمام کارکنان و رہنماؤں کو اس کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد ۔یہ جلسہ جہاں بہت کامیاب تھا وہیں کیئ حوالوں سے نیئ روایات کا امیں بھی تھا۔ہشت نگر کہ جہاں کی خواتین (خصوصاً کسان فیملیز کی خواتین)کاجلسوں میں جانا نہایت معیوب سمجھا جاتا رہا ہے۔وہاں مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین کی خصوصی کاوشوں سے عورتوں کے سیاسی رول کو قبول کرنے اور اسے محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کی ایک ناگزیر ضرورت و قوت سمجھتے ہوے یہ موقع دیا گیا کہ وہ جلسہ گاہِ آیئں اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ جلسہ کی کامیابی میں یعنی مزدور کسان پارٹی کی بڑھوتری میں اپنا کردار ادا کریں جس پہ وہاں کی بہادر خواتین نے لبیک کہا۔سچی بات تو یہ ہے کہ یہ ہمت ہمارے شہروں میں بسنے والے کامریڈز کی اکثریت کو بھی نھیں ہوتی کہ وہ اپنی خواتین کو جدوجھد میں شانہ بشانہ لیکر چلیں ۔لہذا یہ ہشت نگر پارٹی کی ایک مزید خاص اچیومنٹ ہے جسے نظر انداز نھیں کیا جانا چاہیے بلکہ رول ماڈل کے طور پہ اس کا احترام کرتے ہوے اسے اپنانا چاہیے ۔اس جلسے میں نوجوانوں کا ذمہ دارنہ جوش و جذبہ،ہزاروں افراد کے اس جلسے میں مقررین کی بات سنتے ہوے یوں سناٹا چھا جاتا کہ جیسے یہاں کوئ موجود ہی نہ ہو ،مجال ہے کوئ آپس میں ،،چرچر ،،کرے بلکہ پوری توجہ اور انہماک سے ہر مقرر کی گفتگو سنی گیئ۔سالار فیاض علی چئیرمن مزدور کسان پارٹی کے نام کے پشتو زبان میں نغمے ایک مجاہدانہ سرور و کیف کی مستی کا ماحول پیدا کررہے تھے۔پنڈال میں سرخ جھنڈے اورمزدور کسان پارٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے شرکاء کی پارٹی سے محبت کا خوبصورت اظہار کررہے تھے۔کامریڈ سپرلے کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی و انتطامات نہایت احسن انداز میں نبھاے گیے،سالار امجد علی ،سالار فیاض علی اور کامریڈ تیمور رحمان سمیت کچھ دیگر سینئر ساتھی مہمانوں کا استقبال کرتے رہے اور پھر سٹیج سے مخصوص تقاریر ہویئں۔لاہور سے آل پاکستان ٹریڈ یونین کی رہنما محترمہ روبینہ جمیل صاحبہ،ناصر گلزار چوہدری صاحب اور کامریڈ رفاقت آزاد سمیت مقامی رہنما سٹیج کی زینت رہے ۔
ہر کارکن ایک شاندار ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا تھا۔ہشت نگر کے ان بہادر ساتھیوں خصوصاً سالار فیاض علی کی کمٹمنٹ کو سرخ سلام اور کامیاب جلسہ کے انعقاد پہ مبارکباد!
کامریڈ عرفان علی لیبر سیکرٹری مزدور کسان پارٹی