سامراجی غلبے کے لیے سب سے پہلا اور موثر ہتھیار جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔
امریکن اداروں کی نام نہاد تحقیق جس میں کرپشن و استحصال کے قصے کہانیاں بیان کیے جایئں اور ان قصوں میں روس چین یا سوشلسٹ ممالک کو گراف میں ٹاپ پہ نہ دیکھایا جاے یوں سمجھیں کہ امریکن فلمیں ہوں اور ان میں سوویت کی بجائے امریکن ہیروز کو مولا جٹ بنتے نہ دیکھایا جاے یہ کیسے ممکن ہے؟
ہاں مگر متعصب ذہنوں پہ،بچوں جیسے کچے ذہنوں کو تو امریکن پراپیگنڈے کو،امریکن اداروں کی تحقیق کو آنکھوں کے ساتھ ساتھ کان بھی بند کرکے سمجھنے کی کوشش میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا کردار آدا کرنا ہوتا ہے۔اعداد و شمار کے ہیر پھیر یا لچھے دار گفتگو کے ذریعے سےیعنی نہایت سمجھ داری سے اپنی کج فہمی کو عوام میں دانش کے روپ میں پھیلا کر کہیں سے داد عیش وصول کرنا ہوتی ہے۔جبکہ امریکہ کہ اس منفی و رجعتی کردار کو دنیا میں عالمی سیاست کی معمولی سی شد بد رکھنے والے افراد بھی جانتے ہیں۔اگر نھیں جانتے تو ہمارے ،،غلابی،،دانشور نھیں جانتے ۔کسی کو شک؟
اگر آپ کو شک ہے تو آپ عراق کے اوپر حملے کے وقت کے امریکن اداروں کی رپورٹس و وائس آف امریکہ کے پراپیگنڈے کو دیکھ لیں،اپ معمر قذافی کے لیبیا کی تباہی کے لیے امریکی اداروں کی رپورٹس دیکھ لیں،اپ افغانستان کے حوالے سے سوویت حکومت کے خلاف نام نہاد امریکی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹس پڑھ لیں،تمام سوشلسٹ ممالک کے حوالے سے امریکی رپورٹس و پراپیگنڈہ دیکھ لیں،فلسطین کےخلاف حالیہ اسرائیلی بربریت دیکھ لیں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آج جدید انفرمیشن ٹیکنالوجی کے باوجود امریکہ اسرائیل کو معصوم و مظلوم بنا کر پیش کرنے کی بارہا کوششیں کر چکا ہے۔اگرچہ ناکام رہا ہے۔چونکہ زمانہ بدل رہا ہے۔
آپ کس دنیا میں رہتے ہیں،سامراجی غلبے کیلیے سب سے پہلا اور سب سے موثر ہتھیار ہے ہی جھوٹا پراپیگنڈہ اور نام نہاد تحقیق ۔وہ رپورٹس جو ماضی میں بھی سوشلسٹ حکومتوں اور دیگر عوام وملک دوست حکومتوں کے خلاف تھیں اور آج بھی وہی کردار جاری و ساری ہے۔مگر بقول شاعر
،،جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے
باغ تو سارا جانے ہے،،
کامریڈ عرفان علی لیبر سیکرٹری مزدور کسان پارٹی