شب خون
کالم نویس: قیوم نظامی عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش آئین کو متفقہ اور جمہوری آئین قراردیا جاتاہے- اس آئین کی منظوری کے فوراً بعد چند ترامیم کی گئیں جو اس وقت کی منتخب جمہوری حکومت کا استحقاق تھا – جس کے پاس جائز طور پر دو تہائی اکثریت موجود تھی- 1977 میں آمر جنرل ضیاء الحق نے اس متفقہ جمہوری آئین کو توڑ کر ملک پر مارشل لاء نافذ کر دیا- جنرل ضیاء الحق نے آئین میں آٹھویں ترمیم کر کے اس آئین کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے-1999 میں جنرل پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر کے 1973 کے آئین کو معطل کر دیا اور اس میں سترویں ترمیم کے ذریعے من پسند آمرانہ ترامیم کر دیں-2010 میں پی پی پی کے دور حکومت میں آئین کی روح کے مطابق متفقہ طور پر اٹھارویں ترمیم کر کے 1973 کے اصل آئین کو بحال کیا گیا- اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے لیے وسیع پیمانے پر مشاورت کی گئی- پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے ترمیم کی ہر ایک شق پر بحث و مباحثہ کر کے اس کی منظوری دی اور اتفاق رائے ہونے کے بعد اٹھارویں ترمیم کے پیکج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور اتفاق رائے سے اس کو منظور کر لیا گیا-فارم 47 کی بنیاد پر تشکیل پانے والی متنازعہ حکومت نے عالمی یوم جمہوریت کے دن اور گزشتہ اتوار کی شب کو آئین اور عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی- اراکین پارلیمنٹ کو کئی روز یرغمال رکھا گیا – آئینی ماہرین حیران ہیں کہ خصوصی نشستوں کے حوالے سے ابھی تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لہزا متنازعہ اور نامکمل ایوان آئین میں ترامیم کیسے کر سکتا ہے- کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اس خفیہ اور پراسرار آئینی پیکج کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور مطالبہ کیا کہ آئینی ترامیم کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جائے-الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کے فیصلے پر عمل درامد کرنے کی بجائے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں وضاحت کے لیے ایک درخواست دائر کر دی جو زیر التواء تھی- آٹھ ججوں نے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کرنے کے لیے حکومتی سرگرمیوں کو بھانپتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے عدالتی حکم پر عمل درامد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے-سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کی اس وضاحت کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی- اسلام اباد میں تحریک انصاف کے پرجوش اور کامیاب جلسے اور علی امین گنڈاپور کی کھلی دھمکیوں سے وفاق اور پنجاب کے حکمران دباؤ میں آ چکے تھے-وفاقی حکومت خوف زدہ اور لرزاں ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی رخصتی کے بعد نیک نام اہل نڈر جسٹس منصور علی شاہ پاکستان کے نئے چیف جسٹس نامزد ہو کر متنازع حکومت کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں-اس ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے سیاسی ڈرامہ رچایا گیا-وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی آشیرباد سے فیصلہ کیا کہ مجوزہ وفاقی آئینی کورٹ کےججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کر دی جائے تاکہ قاضی فائز عیسی کو ریٹائر منٹ کے بعد وفاقی آئینی کورٹ کا چیف جسٹس نامزد کیا جا سکے – ایک تجویز یہ بھی تھی کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ارسٹھ سال کردی جائے تاکہ قاضی فائز عیسیٰ مزید تین سال کے لیے اپنے منصب پر فائز رہ سکیں – حکومت چاہتی ہے کہ اسے ہائی کورٹس کے ججوں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں ٹرانسفر کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہو جائیں- مخصوص نشستوں پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کے باوجود حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں ہے- آئین اور عدلیہ پر شب خون مارنے کی واردات کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے پانچ سینیٹرز اور آٹھ اراکین اسمبلی کی اشد ضرورت ہے -اس کے علاوہ حکومت نمبر پورے کرنے کے لیے تحریک انصاف کے 8 سے 10 اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش بھی کر رہی ہے- سپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی نشستوں کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بجائے پارلیمان کے نئے ایکٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے-یہ خدائی قانون ہے کہ اگر نیت بد ہو تو اس میں اللہ کی برکت شامل نہیں ہو سکتی -ک حکومت نے آخری وقت تک اپنے آئینی پیکج کو خفیہ رکھا جس سے اس کی بد نیتی کھل کر سامنے آ جاتی ہے-جب اس آئینی پیکج کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں تو سینیئر وکلا میں تشویش اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی-پاکستان کے جن سینئر وکلا نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے دوران ان کی کھل کر حمایت کی تھی انہوں نے بھی چیف جسٹس پاکستان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ وہ عزت اور آبرو کے ساتھ اپنی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں-وکلا کے مقبول لیڈر بیرسٹر حامد خان نے عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کی دھمکی دے دی- انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سپریم کورٹ کے متوازی اور کوئی کورٹ نہیں بننے دے گی- حکمرانوں کو اس مکروہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وکلاء کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا – انہوں نے کہا کہ انڈین سپریم کورٹ کی طرح سپریم کورٹ کے پانچ سینیئر ججوں پر مشتمل مستقل آئینی بینچ تشکیل دے کر زیر التواء سول اور فوجداری مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے-جیل کے قیدی نمبر 804 عمران خان جو کسی بھی قیمت پر نہ جھکنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں انہوں نے پورے پاکستان کی سڑکوں پر عوامی احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے – حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج میں صرف آئینی کورٹ پر اتفاق رائے سامنے آیا ہے- جس کا مقصد یہ ہے کہ سیاسی اور آئینی ایشوز کے لیے ایک